ٹمبر سمگلرز اور منشیات فروشوں کے ساتھ رابطوں کے سنگین الزامات پر ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے تھانہ بٹل کے سٹاف کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا۔ایس پی رینک کے آفیسر کو انکوائری آفیسر مقررکردیا۔
معطل کئیے گئے سٹاف میں ایس ایچ او بٹل اعجاز علی سمیت ایک ہیڈکانسٹیبل ، 1 کانسٹیبل اور 1 ڈرائیور شامل
معاملہ کی شفاف انکوائری اور تمام حقائق کی طے تک پہنچنے کے لیئے ایس پی رینک کے آفیسر کو انکوائری آفیسر مقرر کرکے 1 ہفتے کے اندر انکوائری مکمل کرکے انکوائری رپورٹ ڈی پی او آفس ارسال کرنے کی ہدایت۔
ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے کہا ہے کہ انکوائری مکمل ہونے کے بعد ان تمام پولیس افسران کے مستقبل کا فیصلہ کیا جاۓ گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس میں سزا و جزا کا سلسلہ جاری رہے گا۔