Skip to content

ویلفیئر ایسوسی ایشن جرید اور ہزارہ اباسین نیٹ ورک کے زیر اہتمام ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں طلبہ و طالبات کے لیے مکالمہ

شیئر

شیئر

ویلفیئر ایسوسی ایشن جرید اور ہزارہ اباسین نیٹ ورک  نے فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک کے زیر اہتمام29 مئی 2024کو ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں طلبہ و طالبات کے لیے مکالمہ کا اہتمام گیا۔ جس میں ہزارہ یونیورسٹی کے  پروفیسر صاحبان، طلبہ و طالبات،  ویلفیئر ایسوسی ایشن جرید کے ڈائیریکٹر عمر جاوید اور ہزارہ اباسین نیٹ ورک سے شیرافضل گجر  نے  شرکت کی اور اپنی قیمتی آراء دیں۔ مکالمہ کا مقصد یہ تھا کہ موجودہ دور میں نوجوانوں کو کن کن مسائل کا سامنا ہے اور ان کے حل کے لیے کون کون سے فورم موجود ہیں اور  نوجوانوں کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ آئندہ آنے والے بجٹ 2024-2025میں نوجوانوں کو کیا کیا سہولیات درکار ہیں  تاکہ نوجوانوں کا آنے والا مستقبل بہتر ہو سکے۔

کسی بھی ملک کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہوتا ہے اور اگر نوجوانوں کی بہتر تربیت کی جائے تو وہ ملک کا مستقبل سنوار سکتے ہیں ۔ اس حوالے سے طلبہ و طالبات نے ویلفیئر ایسوسی ایشن جرید اور ہزارہ اباسین نیٹ ورک کے نمائندوں کو درپیش آنے والی مشکلات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا  اور اس کے ساتھ ساتھ اس بات پر بھی زور دیا کہ حکومت ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے اور ان کی مشکلات کو حل کرنے کے لیے آنے والے بجٹ میں ایک مخصوص رقم مختص کرے۔

مکالمہ کے دوران تمام طالبہ و طالبات نے حکومت سے پرزور ڈیمانڈ کی کہ ملک کا تعلیمی بجٹ کم از کم ٹوٹل بجٹ کا 10فیصد رکھا جائے تاکہ ایک غریب بچہ بھی یونیورسٹی میں اپنی تعلیم مفت حاصل کر سکے۔ غربت کی وجہ سے ہمارے ملک کے کئی نوجوان سیکنڈری یا ہائیر سیکنڈری کے بعد تعلیم حاصل نہیں کر پاتے کیونکہ یونیورسٹیوںمیں تعلیم مفت نہیں ہے ۔ محدود سکالر سپ دی جاتی ہیں جو کہ نہ ہونے کے برابر ہے ۔ صحت کا رڈ کی طرح سٹوڈنٹس کے لیے بھی سٹوڈنٹس کارڈ ایشو کیا جائے جس میں  سٹوڈنٹس کی انشورنس کروائی جائے  اس طرح کی بہت سی تجاویز طلبہ وطالبات نے ویلفیئر ایسوسی ایشن جرید کے نمائندگان کو دیں اور ویلفیئر ایسوسی ایشن جرید کے ڈائریکٹر عمر جاوید صاحب نے طلبہ و طالبات کو یقین دہانی کروائی کہ آ پ کا چارٹر آف دیمانڈ فافن کے ذریعے اور اسمبلی نمائندوں کے ذریعے ایوانوں تک ضرور پہنچے گا۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں