Skip to content

جنگلات کی حفاظت میں ہم سب کا کردار اہم ہے۔جنگلات کا بقا ہمارے ماحول اور مستقبل کے لٸیے ضروری ہے۔آگاہی مہم ۔

شیئر

شیئر

محکمہ جنگلات ہری پور کی جانب سے آگاہی پیغام:معزز شہریوں،جنگلات کی حفاظت میں ہم سب کا کردار اہم ہے۔ جنگلات ہماری قدرتی دولت ہیں اور ان کی بقا ہمارے ماحول اور مستقبل کے لئے ضروری ہے۔جنگلات میں جاتے وقت آگ لگانے سے گریز کریں

اگر آپ کو آگ لگانے کی ضرورت پیش آئے تو یقینی بنائیں کہ آگ مکمل طور پر بجھ جائے۔جنگلات میں کوڑا کرکٹ نہ پھینکیں۔ خشک پتے اور لکڑی کے ٹکڑے آگ بھڑکنے کا سبب بن سکتے ہیں۔اگر آپ کو کہیں پر آگ لگتی ہوئی نظر آئے تو فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں۔ اپنے دوستوں اور اہل خانہ کو بھی جنگل کی حفاظت کے بارے میں آگاہ کریں

آگ بجھانے اور جنگلات کی حفاظت میں محکمہ جنگلات کے ساتھ تعاون کریں۔آئیے مل کر اپنے جنگلات کو محفوظ اور سرسبز بنائیں۔ آپ کے تعاون سے ہم جنگل کی آگ کو روکنے اور قدرتی حسن کو برقرار رکھنے میں کامیاب ہوں گے۔شکریہ،محکمہ جنگلات ہری پور خیبرپختونخواہ۔۔۔۔۔۔۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں