Skip to content

ضلع میں پہلی بار خواتین منشیات ڈیلرز کو گرفتار کرلیا گیا ، 5کلو225 گرام چرس برآمد ، جبکہ جرم میں شریک ساتھی ملزم سے3کلو188گرام چرس برآمدکرلی گئ(مجموعی طور پر8کلو413گرام چرس برآمد)

شیئر

شیئر

ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کے احکامات پر ضلع بھر میں منشیات مکاٶ مہم\ڈرگ فری مانسہرہ مہم کامیابی سے جاری ، منشیات سمگلروں کو گرفتار کرکےانکے قبضہ سے 8کلوسے زائد چرس برآمد کرلی گئ۔

گرفتار کی گئ خواتین منشیات فروشوں کا تعلق پشاور سے ہے۔جنھیں بیدڑہ روڈ گجرگلی کے مقام سے گرفتار کیا گیاہے۔
خواتین منشیات فروشوں میں فوزیہ زوجہ عبداللہ ، ارشادہ زوجہ حنیف اللہ اور باجی خانہ دختر اتاخیل شامل

اسی طرح خواتین منشیات فروشوں کے ساتھ جرم میں شریک داسو حال چٹی ڈھیری کے رہائشی محمد ریاست ولد راحت میاں کو بھی گرفتار کرکےملزم سے موقع پر3کلو188گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرکےمزید تفتیش شروع کر دی گئ۔
ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کا کہنا ہے کہ ضلع کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرکےسکھ کا سانس لیں جب تک ضلع سے آخری منشیات کے سپلائر کا خاتمہ نہیں ہوجاتا چین سے نہیں بیٹھیں گے۔اور موت کے سوداگروں کے خلاف اسی جوش اور جزبہ کے ساتھ کاروائیاں عمل میں لاتے رہیں گے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں