Skip to content

مانسہرہ, غیرت کے نام پر ڈی ایس پی کا بھاٸی قتل ۔

شیئر

شیئر

مانسہرہ
بٹ دریاں میں غیرت کے نام پر ڈی ایس پی راجہ خان کا بھاٸی قتل,خورشید حسن میر ولد اکبر کو توحید آباد بٹ دریاں میں گزشتہ روز ہفتہ کے دن بارے بجے کے قریب گولیاں مار کر قتل کیا گیا جس کی نماز جنازہ آج الاٸی کالونی میں دن بارہ بجے ادا کی گٸی ,مقتول کوہستان میں تعینات ڈی ایس پی راجہ خان کے بھاٸی ہیں,مقتول کے بیٹے اختر خان کی مدعیت میں مانسہرہ کے تھانہ لاری اڈہ میں ملزمان جیلو ولد جیجو اور تین نامعلوم ملزمان سکنان کوہستان کے خلاف علت نمبر 387 کے تحت مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے,مقتول کے بیٹے کی طرف سے درج کرواٸی گٸی ایف آٸی آر میں وجہ تنازعہ عورت بتاٸی ہے تاہم مقامی زراٸع کے مطابق مقتول نے چالیس سال قبل اپنی رشتے میں ممانی کو بھگا کر شادی کر لی تھی جس کا مقتول کے ماموں کو رنج تھا اور اس نے چالیس سال پرانی دیرینہ دشمنی اور غیرت کے نام پر اپنے بھانجے خورشید حسن میر کو گولیاں مار کر وتل کر دیا اور دیگر ملزمان کے ہمراہ جاٸے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔۔۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں