محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا نے موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،گرماٸی علاقوں میں پراٸمری سکول یکم جون سے اکتیس اگست 2024 تک بند رہیں گے جبکہ سرماٸی علاقوں میں یکم جولاٸی سے اکتیس جولاٸی تک چھٹیاں ہوں گی ۔اسی طرح گرماٸی علاقوں میں مڈل ,ہاٸی اور ہاٸر سیکنڈری سکولوں میں پندرہ جون سے اکتیس اگست تک چھٹیاں ہوں گی اور سرماٸی علاقوں میں یکم جولاٸی تا اکتیس جولاٸی مڈل,ہاٸی اور ہاٸر سکینڈری سکول بند رہیں گے ۔محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے اس سلسلے میں اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔