Skip to content

لاری اڈہ مانسہرہ میں راہزنی کی واردات کرنے والے دو افراد گرفتار۔

شیئر

شیئر

لاری اڈہ سے بالاکوٹ کے رہائشی محمد فاروق نامی شخص سے 3 لاکھ روپے چھین کر فرار ہونے والے بھیرکنڈ کے رہائشی ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا ، مدعی سے چھینی گئی کل رقم برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی پولیس نے ریکور کرکے قبضہ میں کرلی۔

تفصیلات کے مطابق بالاکوٹ کمال بن کے رہائشی محمد فاروق ولد علی خان نے پولیس کو رپورٹ کرائی کہ اس کا بیٹا محنت مزدوری کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم ہے۔جو کہ بیٹے نے خرچے کے لیئے بیرون ملک سے3لاکھ روپے بھیجے تھے۔پیسے وصول کرنے میں بالاکوٹ سے مانسہرہ آیا رقم وصول کرکے جب میں واپس جانے لگا تو بھٹو ہوٹل کے قریب سے 2نامعلوم اشخاص نے میرا تعاقب شروع کیا اور لاری اڈہ میں مجھے پکڑ لیا اور مجھ سے زبردستی پیسے چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی اور فوری کاروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمان کو نہ صرف ٹریس کرکے گرفتار کیا بلکہ مدعی سے چھینی گئی 3لاکھ کی رقم بھی برآمد کرکے مالک کے حوالے کر دی

گرفتار کیئے گئے ملزمان میں عدیل ولد محمد فرید اور محمد عادل ولد تاج محمدسکنان بھیرکنڈ شامل ہیں۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں