Skip to content

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ طاہر ایوب خان کا حطار انڈسٹریل اسٹیٹ ہریپور کا دورہ، عہدیداران و ممبران سے ملاقات

شیئر

شیئر

صنعت کاروں، تاجروں، غیر ملکی ورکروز کو جانی و مالی تحفظ کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں، طاہر ایوب خان

سیف سٹی پراجیکٹس کے قیام سے پولیس کی پیشہ ورانہ کارکردگی میں مزید بہتری نظر آئے گی، ڈی آئی جی ہزارہ

پولیس کے حوالے سے درپیش مسائل ہمارے نوٹس میں لائیں ہم مل بیٹھ کر درپیش مسائل کو حل کریں گے، ڈی آئی جی ہزارہ

ایبٹ آباد(ترجمان ہزارہ پولیس )ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن طاہر ایوب خان کا ڈی پی او ہریپور سلیمان ظفر کے ہمراہ حطار انڈسٹریل اسٹیٹ ہریپور کا دورہ، حطار انڈسٹریل اسٹیٹ و چیمبر آف کامرس کے عہدیداران و ممبران سے ملاقات اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ حطار انڈسٹریل اسٹیٹ ہریپور پہنچنے پر چیئرمین ملک عاشق اعوان اور دیگر صنعت کاروں نے ڈی آئی جی ہزارہ پرتپاک استقبال کیا۔ ملک عاشق اعوان نے ڈی آئی جی ہزارہ کو حطار انڈسٹری کی جانب سے تھانہ حطار کے قیام کیلئے جگہ کے الاٹمنٹ کاغذات پیش کیئے۔حطار تھانہ کے قیام اور سیف سٹی پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا

جس میں 150فیکٹروں میں سی سی ٹی وی نصب کرکے اسکو ڈی پی اوآفس ہریپور کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کیساتھ منسلک کیا جائے گا کے حوالے سے تفصیلی آگاہ بھی کیا۔ فارنرز کی سیکیورٹی کے انتظامات پر انہوں نے ڈی آئی جی ہزارہ اور ڈی پی او ہریپور کو خراج تحسین پیش کیا اور اکنامک زون میں پولیس پٹرولنگ کو مزید بڑھانے کی تجویز پیش کی۔ ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان نے اس موقع پر شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صنعت کار اور تاجر برداری کسی بھی ملک کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ملک میں قیام امن میں بھی آپ لوگوں کا بڑا کردار ہیں کیونکہ صنعت و تجارت کی وجہ سے لوگوں کو روزگار کے موقع ملتے ہیں جس کی وجہ سے جرائم کی شرح میں کمی واقع ہوتی ہے۔ صنعت کاروں، تاجروں اور حطار انڈسٹریل میں کام کرنے والے غیر ملکی ورکروز کو جانی و مالی تحفظ کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔ سیف سٹی پراجیکٹس کے قیام سے پولیس کی پیشہ ورانہ کارکردگی میں مزید بہتری نظر آئے گی اور کسی بھی حادثے کی صورت پولیس کو بروقت کارروائی کرنے میں مدد ملے گی۔ حطار انڈسٹریل ایریا میں پولیس پٹرولنگ کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے اسکے علاوہ بھی آپکی جانب سے پیش کی گئی تجاویز عملی اقدامات اٹھائیں جائے گی۔ اسکے علاوہ بھی آپ کو بھی پولیس کے حوالے سے کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو بروقت ہمارے نوٹس میں لائیں ہم مل بیٹھ کر درپیش مسائل کو حل کریں گے تھانہ حطار کی نئی بلڈنگ کی تعمیر کیلئے کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے تاکہ جلد از جلد تعمیراتی کام پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔ بعد ازاں ڈی آئی جی ہزارہ نے ڈی پی او ہریپور کے ہمراہ تھانہ حطار کی نئی مختص جگہ کادورہ کیا۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں