Skip to content

پولیس نے زنجیروں سے باندھی ہوٸی نوجوان لڑکی کو بازیاب کرکے باپ اور چچا کو گرفتار کر لیا۔

شیئر

شیئر

تفصیلات کے مطابق بجنہ شہر کی رپائشی مسمات (م) نے مانسہرہ پولیس کنڑول روم کو کال کرکے اطلاع دی کہ مجھے میرے والد چچا اور بھائ نے گھر میں زنجیروں سے باندھا ہوا ہے۔اور مجھ پر تشدد کر رہے ہیں۔کال پر فوری رسپانس کرتے ہوۓ خاکی پولیس نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ نہایت حکمت عملی سے لڑکی کو زنجیروں سے آزاد کروا کر بازیاب کروایا اور مدعیہ کہ رپورٹ پر تھانہ خاکی میں مقدمہ بھی درج کرلیا۔

مدعیہ نے پولیس کو تفصیلات بتائ کہ میری چھوٹی بہن مسمات (ع ) چھ سات روز قبل گھر سے ناراض ھو کر کہیں چلی گئ تھی جو خود ہی گھر واپس بھی آگئ جس کا گھر سے جانے کا سارا الزام مجھ پر لگایا گیا اور مجھے زنجیروں سے باندھ دیا گیا۔اور گھر والے مجھ پر تشدد کرتے رہے۔

پولیس نے کال پر فوری طور پر رسپانس کرتے ہوۓ نہ صرف زبجیروں کے ساتھ باندھی ہوئ مسمات (م) کو بازیاب کروایا بلکہ جرم میں ملوث چچا ساجد ولد عزیز الرحمن سکنہ مراد پور اور سجاد ولد عزیز الرحمن کو گرفتار کرلیا۔جبکہ جرم میں ملوث دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کے لیئے پولیس پارٹیاں چھاپے لگا رہی ہیں۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں