Skip to content

صوباٸی حکومت یونیوسٹیوں میں ساٸبر سیکیورٹی اور مصنوعی زہانت متعارف کروا رہی ہے۔۔مینا خان آفریدی کا ہری پور یونیورسٹی کے کانوکیشن سے خطاب

شیئر

شیئر

صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم مینا خان آفریدی نے کہا ہے کہ اعلی تعلیم کا فروغ حکومت خیبر پختونخواکی اولین ترجیح ہے حکومت خیبر پختونخوا صوبے کی یونیورسٹیوں میں سائبر سکیورٹی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس متعارف کروا رہی ہے صوبائی حکومت کا مقصد طلبہ کو اعلی تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ معاشرے کا اہم فرد بنانا بھی ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم مینا خان آفریدی نے ہری پور یونیورسٹی کے تیسرے کانوکیشن کے موقع پر کیا۔کانوکیشن میں پبلک ہیلتھ ،سوشیالوجی، اکنامکس ،فزکس، کیمسٹری، بائیولوجی، لائیو سٹاک سمیت مختلف شعبہ جات کے طلبہ طالبات کوایسوسی ایٹ ڈگری، بی ایس، ایم فیل اور پی ایچ ڈی کے پروگرام کے حوالے سے تعلیمی اسناد دی گئیں۔اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر شفیق الرحمن ،ایم پی اے ملک عدیل اقبال، یونیورسٹی سٹاف،طلبہ و طالبات اور علاقے کے معززین نے شرکت کی صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم نے طلبہ کو تلقین کرتے ہوئے کہا آپ کے والدین نے آپ کو تعلیم فراہم کر کے اپنی ذمہ داری پوری کی ہے اب آپ نے اپنی صلاحیتوں کو بروئیکار لا کر پاکستان کے استحکام اور ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے اور ملک کا نام روشن کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈا پور کے ویژن کے مطابق صوبے میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ جہاں صوبے کی بہت سی یونیورسٹیاں مالی بحران کا شکار ہیں وہاں ہری پور یونیورسٹی کا خود کفیل ہونا بہت خوش آئند بات ہے صوبائی وزیر نے کہا کہ ہری پور یونیورسٹی کے تحقیقاتی مقاصد کے لیے زرعی زمین کے مسئلے کو صوبائی کابینہ کے سامنے لا کر حل کیا جائے گا۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں