شہید کے بچوں کی دیکھ بھال اور فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکنہ عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے، ڈی آئی جی ہزارہ
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن طاہر ایو ب خان کی شہید HCعامر خان کے اہل خانہ سے تعزیت و فاتحہ خوانی کیلئے اسکے گھر تشریف لے گئے۔اس موقع پر ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈی آئی جی نے شہید کے درجات بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی اور اسکے والد اور بچوں سے تعزیت کی اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ شہیدHCعامرخان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی شہیدنے اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران عظیم قربانی دی محکمہ پولیس انکے خاندان کے اس غم میں برابر کے شریک ہیں شہید کے بچوں کی دیکھ بھال اور فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکنہ عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ شہید کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔