Skip to content

تھانہ کھلابٹ پولیس کی کامیاب کاروائی ،اندھا قتل کیس 30 گھنٹوں کے اندر ٹریس

شیئر

شیئر

مقتول کی بیوی کا اپنے دوست کے ساتھ ملکر قتل کرنے کا انکشاف، ملوث ملزمان گرفتار ۔
مقتول کی بیوی نے شوہر کی اغوائیگی کی جھوٹی رپورٹ نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ میں درج کروائی ۔
ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور جمیل الرحمان نے ہمراہ ڈی ایس پی سرکل صدر فدا محمد ،ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ صدیق شاہ اور تفتیشی سٹاف کے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مورخہ 02.05.2024 کو مقتول(زاہد عباس ) کی بیوی نے تھانہ کھلابٹ میں رپورٹ درج کروائی کہ مقتول گاوں بھیرہ میں ٹریکٹر ٹھیک کروانے کا بول کر گیا ہے جو تاحال گھر واپس نہیں آیا ۔ تھانہ کھلابٹ پولیس نے حساسیت کو دیکھتے ہوئے مقدمہ علت 188 مورخہ 02.05.2024 جرم365 تعزیرات پاکستان درج رجسٹر ہوا۔مورخہ 05.05.2024 کو کھلابٹ بائی پاس(چونگی نمبر 3) کے نزدیک سے لاش ملی جس کی شناخت زاہد عباس ولد غلام حسین شاہ سکنہ منکرائے حال میلم گاؤں سے ہوئی ۔مقدمہ میں 302 تعزیرات پاکستان کی ایزادگی کی گئی ۔
ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر (PSP )نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئےایس پی انوسٹی گیشن جمیل الرحمان کی سربراہی میں ڈی ایس پی سرکل صدر فدا محمد اور ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ صدیق شاہ کو وقوعہ میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے اور آلہ قتل کی برآمدگی سے متعلق احکامات جاری کیے۔ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ نے ہمراہ تفتیشی سٹاف اور دیگر نفری پولیس کے مقدمہ میں جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے مقتول کی بیوی مسماۃ(ن) زوجہ زاہد عباس سکنہ منکرائے حال عالم گاؤں کو مشکوک جان کر تفتیش کا آغاز کیا اور دوران تفتیش مسماۃ (ن) نے اپنے دوست مقصود ولد میاں رضا سکنہ میانوالی کے ساتھ مل کر قتل کرنے کا انکشاف کیا جس پر ملزمہ کو حسب ضابطہ گرفتار کرلیا گیا ۔مذید کاروائی عمل میں لاتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزم مقصود کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمہ نے اپنے شوہر مقتول زاہد عباس کی اغوائیگی کی ڈرامہ رچا کر جھوٹی رپورٹ درج کروائی ۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے ۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں