تھانہ صدر کی حدود کھیتاں دا گلہ میں 24/25 سالہ نوجوان اسماعیل علی ولد محمد منیر کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا 3سالوں سے روپوش سفاک قاتل سیف اللہ ولد زمرد خان کو گرفتار کرلیا گیا۔
وجہ قتل : مقتول نوجوان اسماعیل اور قاتل سیف اللہ گرینائیٹ کا کام کرتے تھے جو کہ اسماعیل نے سیف اللہ کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا تو قاتل سیف اللہ مقتول کو زبردستی اپنے ساتھ کام پر رکھنا چاہتا تھا۔
ملزم سیف اللہ نے مورخہ 3.7.2021 کو تھانہ صدر کی حدود میں مقتول اسماعیل کو گاڑی سے اتار کر فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا اور موقع سے فرار ہوگیا تھا۔
ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی ہدایات پر مفرور ملزم کو گرفتار کرکے متاثرہ فیملی کو انصاف فراہم کرنے کے لئیے ایس ایچ او تھانہ صدر اسرار حسین شاہ کی قیادت میں ٹیم تشکیل دی جنھوں نے ملزم کو گرفتار کرنے کے لئیے مختلف مقامات پر چھاپوں کا سلسلہ شروع کو اور بلآخر انتھک محنت کے بعد 3 سالوں سے مفرور قاتل ملزم کو گرفتار کرلیا ، مفرور ملزم کو گرفتار کرنے پر مقتول کے لواحقین نے پولیس کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ایس ایچ او تھانہ صدر اور انکی ٹیم کو ہار پہناۓ اور دعائیں دی۔