یوسف شاہ قرار ایک ماہر میڈیا پروفیشنل ہیں، جنہیں میڈیا اور کمیونیکیشن کے شعبے میں چار سال سے زائد کا عملی تجربہ حاصل ہے۔ انہوں نے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ سے کمیونیکیشن اور میڈیا اسٹڈیز میں بیچلر کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔
وہ Hazara Express News میں بطور سیلز اینڈ مارکیٹنگ مینیجر کام کر رہے ہیں،ہزارہ ایکسپریس نیوز کے بزنس ڈویلپمنٹ سے متعلقہ امور کی نگرانی اور مختلف پراڈکٹس اور سروسز کی مارکیٹنگ اور مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق پراڈکٹس کی تیاری ان کی زمہ داری میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے Twilight Production House میں اسسٹنٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کیا، جہاں انہوں نے گرافک ڈیزائن، 2D اور 3D اینیمیشن، سوشل میڈیا مینجمنٹ، اور مارکیٹنگ جیسے شعبوں میں مہارت حاصل کی۔اس کے ساتھ ساتھ یوسف شاہ ٹریول اور فوڈ ویلاگنگ بھی کرتے ہیں۔
یوسف شاہ کو ویڈیو ایڈیٹنگ، فوٹوگرافی، گرافک ڈیزائننگ، اور پوسٹ پروڈکشن میں مہارت حاصل ہے، اور وہ ڈرون کیمرا، DSLR، کیمکورڈرز اور کرین کیمرہ آپریٹنگ میں بھی تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ انگریزی، پشتو اور اردو زبانوں پر عبور رکھتے ہیں اور مختلف ثقافتی ماحول میں کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں