Skip to content

شہناز یوسفزئی

شہناز یوسفزئی ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی ایک واحد ورکنگ خاتون صحافی ہیں، جو مختلف مقامی، قومی اور بین الاقوامی اداروں کے لیے فری لانسنگ کرتی ہیں۔ وہ Hazara Express News کے ساتھ منسلک ہیں اور اپنے گہرے مشاہدے، تجزیاتی صلاحیت اور دلچسپ صحافتی انداز کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔

شہناز یوسفزئی کا صحافتی سفر عوامی مفاد کی صحافت، غیر جانبداری اور زمینی حقائق پر مبنی رپورٹنگ پر مشتمل ہے۔ وہ انسانی حقوق، ماحولیات ،سماجی مسائل، خواتین کے حقوق،بین المذاہب ہم آہنگی،امن اور پسماندہ طبقات کی آواز کو اجاگر کرنے کے لیے کوشاں رہتی ہیں۔ ان کی رپورٹنگ میں نہ صرف مقامی مسائل کو اُجاگر کرنے کی مہارت شامل ہے بلکہ وہ عالمی تناظر میں بھی معاملات کو سمجھنے اور بیان کرنے کا ہنر رکھتی ہیں۔

ایک فری لانس صحافی ہونے کے ناطے، شہناز یوسفزئی نے نہ صرف پرنٹ میڈیا بلکہ ڈیجیٹل اور الیکٹرانک میڈیا میں بھی اپنی شناخت بنائی ہے۔ وہ مختلف پلیٹ فارمز پر اپنی تحقیقی رپورٹنگ کے ذریعے ہزارہ ڈویژن اور خیبر پختونخوا کے اہم سماجی و سیاسی موضوعات پر روشنی ڈالتی ہیں۔ ان کی تحریریں اور ویڈیو رپورٹس عوامی مسائل، حکومتی پالیسیوں اور انسانی حقوق سے متعلقہ معاملات پر ایک گہرا اثر ڈالتی ہیں۔

شہناز یوسفزئی کی صحافت کا بنیادی مقصد مظلوم اور کمزور طبقات کی آواز بننا، حقائق پر مبنی معلومات فراہم کرنا، اور مثبت سماجی تبدیلی کے لیے راہ ہموار کرناہے۔ ان کی مسلسل محنت، بے خوف رپورٹنگ اور اعلیٰ صحافتی اصولوں کی پاسداری انہیں پاکستان کی ابھرتی ہوئی بہترین صحافیوں میں شمار کرتی ہے۔

دوسری زبان میں ترجمہ کریں