پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد بنچ کے سالانہ انتخابات 2024/25صدر کے ون ٹو ون مقابلہ میں سردار امان خان ایڈووکیٹ 432 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہو گئے۔مدمقابل سردار ناصر اسلم خان ایڈووکیٹ نے 374 ووٹ حاصل کئے۔جب کہ کابینہ کے دیگر عہدیداران اور ایگزیکٹو ممبران بلامقابلہ کامیاب ہوئے ہیں ۔جن میں سیکرٹری یاسین ایاز ،نائب صدر ناصر خان ،سیکرٹری مالیات حنا جاوید اقبال، لائبریری سیکرٹری آمنہ امام ،ایڈیشنل سیکرٹری امبر ایڈووکیٹ شامل ہیں ۔چیئرمین الیکشن بورڈ فدا بہادر ایڈووکیٹ نے عہدیداران کی کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔اس حوالہ سے ہفتہ کے روز ہائیکورٹ بار میں پولنگ صبح نو بجے سے دن تین بجے تک جاری رہی ۔ایبٹ آباد ،مانسہرہ اور ہری پور کے کل1120میں 806 سو رجسٹرڈ ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ایبٹ آباد سے سردار ناصر اسلم نے 192 سردار امان ایڈووکیٹ نے 201ووٹ حاصل کئے جب کہ13ووٹ مسترد ہوئے۔مانسہرہ ،بٹگرام اور تورغر سے سردار ناصر اسلم نے 93 اور سردار امان نے 104ووٹ حاصل کئے ۔اسی طرح ہری پورغازی سے سردار ناصر اسلم نے 89 سردار امان خان نے 127 ووٹ حاصل کئے۔سردار ناصر اسلم ایڈووکیٹ نے مدمقابل امیدوار کو کامیابی پر مبارکباد دی اور اس توقع کا اظہار کیا وہ وکلاء کی فلاح وبہبود کے لیے کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر نومنتخب صدر سردار امان خان ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ الیکشن بورڈ نے صاف وشفاف طریقہ سے جمہوری عمل کو مکمل کیا ۔انہوں نے ہری پور ،مانسہرہ ،ہری پور کے تمام وکلاء کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا ۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ کوئی قدم بغیر مشاورت کے نہیں اٹھائیں گے۔اور کسی گروپ کی اجارہ داری نہیں مانیں گے۔انہوں انصاف لائرز ونگ کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔