Skip to content

بالاکوٹ ۔مٹی کوٹ میں خاتون کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار ۔

شیئر

شیئر

تفصیل کے مطابق چار روز قبل تھانہ بالاکوٹ کی حدود چھانجہ مٹی کوٹ کے مقام پر 5 بچوں کی ماں کو رات نو بجے کے قریب ملزمان نے چھری اور قینچی کے وار سے قتل کر دیا تھا اور ملزمان جاٸے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گٸیے تھے۔ ,بالاکوٹ پولیس نے نامزد تمام ملزمان گرفتار کر لیا ہے پولیس کے مطابق وجہ قتل معمولی گھریلو تنازعہ تھا
اس سلسلے میں چھانجہ مٹی کوٹ کے رہاٸشی محمد ریاض نے بالاکوٹ تھانہ میں اپنی بہن مسمات (آ) کے قتل کی رپورٹ درج کراواتے ہوٸے ایک خاتون سمیت تین ملزمان کو قتل کیس میں ملزم نامزد کیا تھا ,محمد ریاض نے وقوعہ کی تفصیلات بتاتے ہوٸے بتایا تھا کہ اس کی بہن کو مسمات (ز) نے بالوں سے پکڑا اور نسیم ولد عبدالقیوم نے چھری سے وار کیا جبکہ عاشق ولد بابو نے قینچی کے وار کئیے۔جس سے بہن کی موت واقع ہو گئ۔
واقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے بالاکوٹ پولیس کو نامزد ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئیے،احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوۓ ملزمان کی گرفتاری کے لئیے پولیس نے سارے علاقے میں سرچ آپریشن اور ناکہ بندیاں قائم کی اور چار دن کی تگ و دو اور انتھک محنت کے بعد بالآخر آج مورخہ 7.4.2024 کو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں