مقتولہ کے بھاٸی محمد ریاض ولد عبدالرحمان نے تھانہ بالاکوٹ پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب نو بجے ملزمان نسیم ولد عبدالرحمان ,عاشق ولد بابو اور مسماة ز زوجہ عبدلقیوم نے چھریوں اور کینچی کے وار کر کے اس کی بہن مسماة آسیہ بی بی زوجہ محمد یوسف سکنہ چھانجہ مٹی کوٹ کو قتل کر دیا اور ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گٸیے۔ریاض نے بتایا کہ گزشتہ روز وہ اپنے چچازاد نزاکت ولد میراحمد اور سوتیلے بھاٸی وقاص ولد عبدالقیوم کے ہمراہ اپنی مقتولہ بہن کے گھر افطاری پر گٸیے ہوٸے تھے اور افطاری کے بعد جیسے ہی نماز تراویح کے لٸیے گٸیے تو نو بجے میرے بھانجے عمر زیب ولد محمد یوسف نے مسجد میں آکر بتایا کہ ملزمان نسیم,عاشق اور مسماة ز زوجہ عبدالقوم نے مل کر اس کی والدہ کو قتل کر دیا ہے۔
ریاض نے تھانہ بالاکوٹ میں رپورٹ درج کرواتے ہوٸے بتایا کہ ملزمہ ز جو کہ مقتولہ کی ساس ہے نے بالوں سے پکڑا اور ملزم نسیم نے چھری اور عاشق نے کینچی سے وار کر کے آسیہ بی بی کو قتل کر دیا اور تمام ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گٸیے ,بالاکوٹ پولیس کے مطابق وجہ تنازعہ مقتولہ کے خاوند اور دیور کے درمیان وراثتی جاٸیداد کا تنازعہ چل رہا تھا ۔تھانہ بالاکوٹ پولیس نے علت نمبر علت نمبر 147 اور پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 302/ 34 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔اس سلسلے میں ہزارہ ایکسپریس نیوز نے مقتولہ کے بھاٸی اور مدعی مقدمہ محمد ریاض کے نمبر پر کال کرکے رابطہ کرنے کی کوشش کی ہے مگر اس سے رابطہ نہیں ہو سکا۔اس کیس سے متعلق مزید تفصلات اور فالو اپ بھی سامنے لاٸی جاٸیں گی۔۔۔