Skip to content

علماٸے کرام ہمارا فخر اور اثاثہ ہیں ,علما کانفرنس سے ڈی پی او مانسہرہ کا خطاب۔

شیئر

شیئر

ضلع بھر سے معاشرتی اور اخلاقی جرائم کے خاتمےکےلئیےضلع کی تاریخ میں پہلی بارضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی زیر صدارت علماء کانفرنس کا انعقاد ، تمام کاتب فکر سےتعلق رکھنے والے علماء کی شرکت۔

علماء کرام ہمارا فخر ہیں ، علماء کرام ہمارا قیمتی اثاثہ اور ہمارے سروں کا تاج ہیں (کانفرنس کے دوران ڈی پی او مانسہرہ کا خطاب)

تمام مکاتب فکر کے علماء کرام گل دستہ کی مانند ہیں۔علماء کرام پوری قوم کو متحد رکھے ہوۓ ہیں۔علماء کرام معاشرتی اور اخلاقی جرائم کے متعلق ممبر سےآواز اٹھائیں اور جرائم پیشہ افراد سے سوشل بائیکاٹ کے لئیے عوام کو آگاہی دیں(ڈی پی او مانسہرہ)

علماء کانفرنس سے خطاب کے دوران انکا کہنا تھا کہ معاشرتی اور اخلاقی جرائم کے خاتمے کےلئیے علماء کرام کا کردار انتہائ اہم ہے۔وقت کی ضرورت ہے کہ علماء کرام جمعہ کے اجتماعات کے دوران ممبر سے عوام کی اصلاح کریں اور بحثیت قوم اور زمہ دار شہری انھیں انکی انفرادی اور اجتماعی زمہ داریوں سے آگاہ کریں۔اور منشیات کے استعمال اورمستقبل میں منشیات کے استعمال سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں آگاہ کریں۔

علاوہ ازیں ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے علماء کرام سے درخواست کی کہ وہ چاند رات پر ہوائ فائرنگ کی روک تھام اور ہوائ فائرنگ سے ہونے والی جانی نقصانات کے بارے میں ممبر سے پیغام کو لوگوں تک پہنچائیں۔
علماء کرام نے علماء کانفرنس منعقد کرنے پر ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ کا شکریہ ادا کیا اور معاشرے کی اصلاح کے لئیے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں