Skip to content

سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی اور ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کو توہین عدالت کے نوٹس جاری۔

شیئر

شیئر

پشاور ہائی کورٹ نے مخصوص نشستوں پر اراکین اسمبلی سے حلف نہ لینے پر اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی اور ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر ارکان سے حلف نہ لینے کے حوالے سے توہین عدالت کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عدالت نے مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لینے کا حکم دیا تھا، اس کے باوجود اراکین سے حلف نہیں لیا گیا۔

انہوں نے مؤقف اپنایا کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے عدالت احکامات کی خلاف ورزی کی ہے، جس پر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

دریں اثنا عدالت نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا ہے۔قانونی ماہرین کے مطابق تصفیہ نہ ہونے کی صورت میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کو نااہل کیا جا سکتا ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں