مانسہرہ
مانسہرہ کے شہری نے اپنی روداد سناتے ہوئے بتایا کہ ڈی ڈی منی ایکسچینجر شہریوں کے ساتھ دھوکہ دہی اور مختلف کنسیز طے شدہ نرخ سے کم قیمت پر خرید و فروخت میں ملوث ہے،انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کیا کہ دو ہفتے قبل ڈالر تبدیل کروائے تو ان میں سے دو سو ڈالر کے پرانے ڈیزائن کے نوٹ تھما دئیے جو بیرون ملک منی ایکسچینجر نے اس ریٹ میں لینے سے انکار کر دیا بعد ازاں واپسی پر انہیں جب صورتحال سے آگاہ کیا تو ڈی ڈی کمپنی نے پیر یکم دسمبر کو ڈالر کا ریٹ 281.30 پیسے ہونے کے باجود 278 روپے کے حساب سے ڈالر خریدے ۔اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ کمپنی والوں نے منی ایکسچینج شاپ کے ساتھ ایک کمرے میں کرنسی کی تبدیلی کا لین دین شروع کر رکھا ہے جہاں سے شہریوں کے ساتھ بغیر رسید اور کسی ٹائم ٹیبل کے لین دین جاری رکھا ہوا ہے جو کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان اور منی لانڈرنگ قوانین کج کھلی خلاف ورزی ہے اس سلسلے میں متعدد شہریوں نے شکایات درج کروائی ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ سارا دھندہ متعلہ اداروں کی ملی بھگت سے چل رہا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کے ساتھ دن دیہاڑے لوٹ مار جاری ہے۔۔۔