گوجرانوالہ
سی سی ڈی پنجاب کی گوجرانوالہ ڈویژن میں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 2 روز کے دوران مبینہ مقابلوں میں 1 6منشیات فروش مارے گئے۔
ترجمان کے مطابق گوجرانوالہ میں 8 آئس ڈیلرز اور 3 دیگر منشیات فروش مارے گئے، سیالکوٹ میں 2، منڈی بہاء الدین، گجرات میں ایک ایک منشیات فروش مارا گیا۔
ترجمان سی سی ڈی کے مطابق ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔