Skip to content

سائیبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام حاملہ اور دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے صحت و صفائی سے متعلق آگاہی سیشنز

شیئر

شیئر

مانسہرہ

سائیبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے "مادر اینڈ مدرہوڈ تھرو ایکشن اینڈ اویئرنس (مامتا)” منصوبے کے تحت ضلع مانسہرہ کی چھ یونین کونسلوں گڑھی حبیب اللہ، گرلاٹ، ٹانڈا، بھوگرمنگ، سچاں کلاں اور جبڑ دیولی میں صحت و صفائی سے متعلق آگاہی سیشنز کا انعقاد کیا۔

منصوبے کے تحت کل 32 سیشنز منعقد کیے گئے جن میں 720 حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین نے شرکت کی۔ سائیبان کے ترجمان کے مطابق ان سیشنز کا مقصد خواتین کو ماں بننے کے مختلف مراحل — حمل، دودھ پلانے اور زچگی کے بعد کے دور — میں بہتر آگاہی فراہم کرنا، ذاتی صفائی اور صحت مند رویوں کو فروغ دینا، اور مذہبی و ثقافتی پہلوؤں کے ذریعے ماں اور بچے کی صحت کو اجاگر کرنا تھا۔

سیشنز کے دوران خواتین کو ذاتی صفائی، حمل کے دوران محفوظ رویے، متوازن غذا کی اہمیت اور بیماریوں سے بچاؤ کے طریقوں پر تفصیلی رہنمائی فراہم کی گئی۔ شرکاء نے نہ صرف اپنی معلومات میں اضافہ کیا بلکہ عملی طور پر صحت و صفائی کے بہتر طریقے اپنانے کا عزم بھی کیا۔

سائیبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے نمائندوں کے مطابق ان سیشنز نے خواتین کو اس بات کا شعور دیا کہ صحت مند ماں ہی ایک صحت مند نسل کی ضمانت ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں