Skip to content

تھانہ پنیاں پولیس کی کارروائی، گزشتہ روز بسو میرا میں جائیداد کے تنازعے پر ریٹائرڈ پولیس ملازم کے قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار۔

شیئر

شیئر

ہری پور
تھانہ پنیاں کی حدود میں گزشتہ روز بسو میرا میں جائیداد کے تنازعے پر ریٹائرڈ پولیس ملازم فاروق شاہ کو بذریعہ آتشیں اسلحہ قتل کا واقعہ پیش آیا۔ مدعی کی رپورٹ پر وقوعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف زیرِ دفعہ 302، 324، 109، 34 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج ہوا۔
ایس ایچ او تھانہ پنیاں خالد خان نے ہمراہ نفری پولیس کارروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمان ذوہیب شاہ اور منیب شاہ پسران نصیب شاہ سکنہ بسو میرا کو گرفتار کرلیا۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں