Skip to content

میں اپنی پولیس فورس کی خدمات اور اپنے معزز DPO کی قیادت پر فخر کرتا ہوں۔۔۔۔

شیئر

شیئر

مانسہرہ

_میں اپنی پولیس فورس کی خدمات اور اپنے معزز DPO کی قیادت پر فخر کرتا ہوں۔ ایک قانون پسند شہری کے طور پر میں ہمیشہ ٹریفک قوانین کی پابندی کرتا ہوں۔ میری گزارش ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کا رویہ مکمل طور پر پیشہ ورانہ ہونا چاہیے۔ موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 کے تحت ان کے اختیارات صرف لائسنس، رجسٹریشن، فٹنس اور انشورنس کی جانچ اور خلاف ورزی پر چالان تک محدود ہیں۔ فیملی کی موجودگی میں گاڑی کے دروازے کھولنا یا اندر جھانکنا نہ صرف ان اختیارات سے تجاوز ہے بلکہ شہریوں کی عزت و وقار اور پرائیویسی کے بھی خلاف ہے۔ شائستگی اور عزتِ نفس کا خیال عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط کرے گا۔
ایک شہری

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں