Skip to content

محکمہ ثقافت،سیاحت اور آثار قدیمہ کا گریڈ گیارہ سے گریڈ 22 تک تمام ملازمین اور افسران کی ڈگریوں اور قابلیت کی چھان بین کا فیصلہ۔

شیئر

شیئر

پشاور

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے سیاحتی وژن اور شفاف طرزِ حکمرانی کے تحت محکمہ ثقافت، سیاحت و آثارِ قدیمہ و عجائب گھر نے کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی کے گریڈ 11 اور اس سے بالا تمام افسران و ملازمین کی تعلیمی اسناد اور قابلیت کی فوری چھان بین کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ تین روز کے اندر تمام افسران و ملازمین کے مصدقہ تعلیمی کوائف محکمہ سیاحت کو فراہم کیے جائیں۔

اعلامیہ کے مطابق یہ اقدام شفافیت، میرٹ اور مؤثر انتظامی ڈھانچے کو فروغ دینے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے تاکہ ملازمین کی اہلیت سے متعلق کسی بھی قسم کے شکوک و شبہات کا خاتمہ ہو سکے۔ یہ عمل ادارہ جاتی اصلاحات اور بہتر طرزِ حکمرانی کے تسلسل کا حصہ ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں