Skip to content

تھانہ لاری اڈہ پولیس نے بیدڑہ انٹرچینج کے قریب کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی لکڑی سے بھرا ٹرک پکڑ لیا

شیئر

شیئر

تفصیلات کے مطابق تھانہ لاری اڈہ پولیس نے بیدڑہ انٹرچینج پر ایک مشکوک ٹرک کو رکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور نے جان بوجھ کر پولیس اہلکاروں کو کچلنے کی کوشش کی۔ تاہم اہلکاروں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو محفوظ بنایا اور ٹرک کا تعاقب کر کے اسے روک لیا۔ جانچ پڑتال پر ٹرک سے بڑی مقدار میں غیر قانونی لکڑی برآمد ہوئی۔ٹرک میں موجود تین ملزمان جمشید ولد عبدالحق، راشد ولد معروف اور سرفراز ولد فضل الرحمن کو گرفتار کر لیا۔ ان کے خلاف تھانہ لاری اڈہ میں دفعہ 324، 186، 397 اور 411 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ برآمد شدہ لکڑی کے حوالے سے محکمہ جنگلات کو آگاہ کر دیا گیاہے تاکہ مزید کارروائی اور جرمانہ کیا جا سکے۔

ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے غیر قانونی لکڑی اسمگلنگ کے اس واقعے پر ایس پی سٹی ریشم جہانگیر کی زیر نگرانی ایک ہائی لیول انکوائری کابھی آغاز بھی کر دیا ہے جس میں اس بات کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کی جائیگی کہ یہ ٹرک کن کن راستوں سے گزرا اور اس دوران کس کس کی شمولیت یا چشم پوشی رہی۔ ڈی پی او مانسہرہ نے واضح کیا کہ اس فعل میں محکمہ پولیس سمیت جس محکمہ کے ملازم ملوث پائے گئے انکے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈی پی او مانسہرہ کا مزید کہنا تھا کہ ٹمبر مافیا کے خلاف پولیس کی کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی اور غیر قانونی کاروبار میں ملوث عناصر کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں