تحریر : وقاص سواتی
جناب پروفیسر ڈاکٹر فدا محمد عباسی
کانشیاں بالاکوٹ
گولڈ میڈلسٹ ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور 1982ء🇵🇰🖊
ریٹائرڈ ڈین فیکلٹی آف ہیلتھ سائنسز
ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ📚🔬🔬📚
تعارف
آپ کا تعلق گاؤں کانشیاں کے عباسی خاندان سے ہے اور آپ کے والد نام محترم جناب میر زمان عباسی مرحوم ہے۔
آپ کا خاندان علاقہ بالاکوٹ گاؤں کانشیاں کا آعلیٰ تعلیم یافتہ خاندان ہے۔
آپ تمام بھائیوں نے خوب محنت اور لگن سے مشکل حالات کے باوجود اعلی تعلیم حاصل کی اور تعلیمی میدان میں بہت کامیابیاں اپنے نام کی ہیں۔
تعلیم کے بارے میں معلومات
ڈاکٹر فدا محمد عباسی کانشیاں گاؤں کے پہلے PHD ہیں اور یہ بھی ڈاکٹر فدا صاحب اور ان کے خاندان اور گاؤں کے لیے فخر کی بات ہے۔
ڈاکٹر فدا محمد عباسی صاحب نے PHD فلپائن سے 1999 ء میں مکمل کی تھی۔
آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں کانشیاں سے حاصل کی اور جماعت دہم کا امتحان 1976ء تحصیل بالاکوٹ کے تاریخی گورنمنٹ ہائی سکول بالاکوٹ سے امتیازی نمبروں کے ساتھ پاس کیا۔
اس کے بعد آپ نے پشاور یونیورسٹی سے FSC کا امتحان 1979ء میں پاس کیا ۔
آپ نے BS (HONS) کا امتحان ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور سے 1983ء میں پاس کیا
اور MS(HONS) کا امتحان آپ نے ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور سے 1985ء میں پاس کیا۔
آپ نے 1999ء میں یونیورسٹی آف فلپائن سے PHD مکمل کی۔
🇵🇰🖊پوسٹ ڈائریکٹریٹ
آپ نے پوسٹ ڈائریکٹریٹ جاپان سے مکمل کیا جو ڈاکٹر فدا محمد عباسی صاحب اور بالاکوٹ اور پاکستان کے قابل اعزاز ہے۔
آپ نے جس ادارے میں آپ نے قدم رکھا اپنا اور ادارے کا خوب نام روشن کیا ہے۔
پیشہ ورانہ مہارت اور کیریئر
آپ نے اپنے کیریئر کا آغاز اسلام آباد نیشنل ایگریکلچر ریسرچ کونسل سے 1987ء میں سائنٹیفک آفیسر کے طور پر کیا۔
آپ کو اسی ادارہ میں سن 2002ء میں سینئر سائنٹیفک آفیسر پر پروموشن دے دی گئی۔
2008ء میں آپ ہزارہ یونیورسٹی میں پروفیسر تعینات ہو گئے اور سن 2013ء میں آپ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ بن گئے۔
ہزارہ یونیورسٹی میں رہ کر آپ نے اپنے گاؤں کانشیاں اور مانسہرہ کے لوگوں کی تعلیمی حوالہ سے بہت خدمت کی اور اپنے سٹوڈنٹس کو خوب پڑھایا۔
ہزارہ یونیورسٹی میں آپ کے سٹوڈنٹس بے مثال رہے ہیں اور اکثر PHD بن چکے ہیں جو کہ ڈاکٹر فدا محمد عباسی صاحب کی محنت لگن اور خلوص کا واضع ثبوت ہے۔
دوران سروس ڈاکٹر فدا محمد عباسی نے جاپان چین اور بہت سے ممالک کے سائنس دانوں کے ساتھ مل کر زراعت کے شعبے کی ترقی کے لیے بے مثال کام کیا ہے۔
شعبہ ذراعت سائنس و ٹیکنالوجی
میں آپ کا منفرد کارنامہ
پروفیسر ڈاکٹر فدا محمد عباسی نے چاول کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کی ایک منفرد ٹیکنالوجی تیار کی جسکو امریکہ نے فدا عباسی کے نام پیٹنٹ گرانٹ کیا۔ آج پوری دنیا اس ٹیکنالوجی کو فالو کر کر رھی ھے۔ اس ٹیکنالوجی سے تیار کردہ چاول کا پودا دس فٹ تک لمبائی حاصل کر سکتا ھے اور پیداواری صلاحیت چار گنا بڑھ سکتی ھے۔
چاول کے بیج کی یہ ٹیکنالوجی ایجاد کرنے والے دنیا کے پہلے اور واحد سائنس دان بھی ڈاکٹر فدا محمد عباسی صاحب ہیں جو کہ ملک پاکستان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔🇵🇰❤
آپ کا یہ عظیم کارنامہ رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا اور ہمیشہ ملک و ملت کے وقار کے باعث بنے گا ❤❤
آپ سن 2000 ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ سے ریٹائر ہو گئے اور اس طرح شعبہ ذراعت سائنس و ٹیکنالوجی میں آپ نے خوب نام بھی کمایا اور ملک و ملت کا نام روشن کیا🇵🇰
SELECTED PROFESSIONAL PRESENTATION🇵🇰
- Monitoring protein profile of rice under salt stress. Japanese Biochemical Society
Conference. Japan. - Abbasi, F.M. 2003. Proteome analysis of rice embryo: an approach for investigating G-
protein regulated proteins. First International Symposium on rice functional genomics,
November 19-21. Shanghai China: http://ncgr.ac.cn/ - Abbasi, F.M.2003. Protein data file of rice crown and expression profile during
development. The 26th annual meeting of the Molecular Biological Society of Japan,
December 10-13, Kobe Japan. - Abbasi, F.M2003. Monitoring protein profile of rice under salt stress. Japanese
Biochemical Society Conference. Japan. - Abbasi, F.M.,2003. Characterization of OsCDPK13 in resp[onse to cold stress and
gibberellin in rice. The 26th annual meeting of the Molecular Biological Society of Japan,
December 10-13, Kobe Japan. - Tracking alien segment introgressed in rice through genomic in situ hybridization.
International Conference of Crop Science, Philippines. 2000.🇵🇰
Service Activities 🇵🇰❤
For the uplift of the Department we have established international linkages with foreign and local
universities.
- Beijing Institute of technology
- Chinese Academy of Sciences
- Vocational technology College Beijing
- China Red Line Energy Company Ltd.
- Information Technology Research Institute (Beijing).
RESEARCH INTEREST: Genetic Improvement of Crops/Development of NPT
کتابیں
ڈاکٹر فدا محمد عباسی نے ایگریکلچر سائنس اور چاول کی پیداواری صلاحیت بڑھانے پر ایک سو سے زیادہ ریسرچ مکالے شائع کیے ھیں اور پانچھ کتابیں لکھی ھیں۔ جو کہ ویب سائٹ پر موجود ہیں۔
ایوارڈ اور میڈلز
HONORS &AWARDS
- Government of Khyber Pakhtunkhwa Research and Development effort Award for 2014,
- Productive Scientist for the year 2005-06
- Government of Pakistan New Millennium Award, 2001
- Fellowship for M.Sc (Hons) in Plant Breeding and Genetics funded by Pakistan Agricultural
Research Council from 1983 to 1985. - Research Fellowship : Doctoral research project funded by Asian Development Bank from
1995 to 1999. - Travel fellowship: Working in collaborative research project on Molecular Characterization
of wide-cross derivatives of rice, 2000. Funded by International Rice Research Institute,
Philippines. - Travel fellowship: Attendance 1st International Symposium on Rice Functional Genomics 19-
21 November 2003 at Shanghai China. Funded by University of Tokyo Japan - Travel fellowship: Attendance Japan Biochemical Society Conference 2003. Funded by
National Institute of Agrobiological Sciences, Japan. - Travel fellowship: Attendance the 26th annual meeting of the Molecular Biological Society of
Japan 2003. Funded by National Institute of Agrobiological Sciences, Japan. - Travel fellowship: Attendance Frontier in plant Proteome Research Conference, February 23,
2004, Tsukuba Japan. Funded by National Institute of Agrobiological Sciences, Japan.
Medals
Awarded Gold medal from NWFP Agricultural University, Peshawar, 1982.
آپ کو اپنے کیریئر میں
حکومت پاکستان
کے پی کے حکومت
اور بین الاقوامی طور پر بہت سے ایوارڈ سے نوازا گیا جس میں سے ایک گولڈ میڈل اور دس ایوارڈ شامل ہیں جو کہ آپ کے ٹیلنٹ محنت اور آپ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خدمات کے اعتراف میں دیے گئے۔
آپ کے بھائیوں میں
جناب محمّد معروف عباسی
ریٹائرڈ ڈائریکٹر پاکستان پوسٹ اسلام آباد
جناب رفیق عباسی
ریٹائرڈ پاکستان نیوی
جناب عبدالخالق عباسی
ریٹائرڈ فارسٹر محکمہ جنگلات
جناب صداقت عباسی
سینئر سپریٹینڈنٹ پاکستان پوسٹ
آزاد جموں و کشمیر
جناب محمّد بنارس عباسی
گونمنٹ ٹیچر
جناب بشارت عباسی
ہیڈ سپریٹینڈنٹ اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ
جناب نشاط رفیع عباسی آٹو موبائل ڈپلومہ ہولڈر ڈرائیور کانشیاں سے بالاکوٹ
🇵🇰❤
ڈاکٹر فدا محمد عباسی صاحب کی موجودہ زندگی اور مصروفیات
آج کل آپ انٹرنیشنل سنٹر فار کیمیکل اینڈ بائیو لاجیکل سائنسز کراچی میں پنجوانی سنٹر فار ڈرگ ڈسکوری میں ایڈہاک پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رھے ھیں ۔
آپ کی مستقل مصروفیات اپنے شعبے کی ترقی اور علم کی روشنی کو پھیلانا ہے۔آپ نجی زندگی میں میں بے حد مخلص غریب پرور انسان ہیں۔
ڈاکٹر فدا محمد عباسی جیسے لوگ ہمارے گاؤں ہماری مٹی اور ہمارے وطن کے وہ سپوت ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
اللہ تعالیٰ مزید ترقیاں عطاء فرمائے۔
آمین یا اللہ تعالیٰ