Skip to content

ایبٹ آباد میں دورانِ سفر شہری کو لوٹنے والا دو خواتین سمیت تین رکنی گروہ گرفتار۔

شیئر

شیئر

ذرائع کے مطابق عبدالخالق ولد فقیر سکنہ تھنہ خورد حال کیہال سے سفر پر تھے کہ ملزمان نے ہوشیاری سے ان کی 31 ہزار روپے نقدی، ایک چیک (NBP) اور دیگر اہم کاغذات چرالیے۔

ایس ایچ او کینٹ کی بروقت کارروائی نے واردات کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات کی سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیا۔
گرفتار ہونے والوں میں شامل ہیں:

اعجاز علی ولد بالی سکنہ نوشہرہ (گاڑی کا ڈرائیور)

عاصمہ دختر اسلم سکنہ نوشہرہ

سونیا زوجہ فیاض سکنہ نوشہرہ

پولیس کے مطابق یہ گروہ سوزوکی گاڑی نمبر RIS-1173 میں دورانِ سفر مسافروں کو نشانہ بناتا تھا۔ گاڑی کو قبضہ میں لے کر تھانہ احاطہ کھڑا کر دیا گیا ہے۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ علت نمبر 860 بجرم PPC 379 درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں