Skip to content

پروفیسر عزیزالرحمان عزیز کی زندگی و فن پر مانسہرہ پشتو اکیڈمی کا تاریخی سیمینار، معروف ادبا و شعرا و محققین کی شرکت

شیئر

شیئر

مانسہرہ

ہزارہ کی سرزمین سے تعلق رکھنے والے پشتو ادب کے پہلے پروفیسر عزیز الرحمان عزیز کی علمی و ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے "مانسہرہ پشتو اکیڈمی ہزارہ” کے زیر اہتمام ایک تاریخی سیمینار منعقد کیا گیا۔ یہ تقریب 30 اگست بروز ہفتہ عکسری ایجوکیشنٹم سکول اینڈ کالج سسٹم بفہ دوراہا میں ہوئی جس میں پشتو ادب کی عالمی شہرت یافتہ شخصیات اور ماہرین نے شرکت کی۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر اباسین یوسفزی، پروفیسر ڈاکٹر محب وزیر، پروفیسر ڈاکٹر فقیر محمد فقیر، پروفیسر ڈاکٹر اقبال شاکر، پروفیسر ڈاکٹر ظفر اللہ بخشالی، پروفیسر ڈاکٹر نورالبصر امن اور استاد محترم فرہاد ترین کے علاوہ اسلام آباد، صوابی اور بٹگرام سے آنے والے مہمانانِ گرامی بھی موجود تھے۔ مقررین نے پروفیسر عزیزالرحمان عزیز کی پشتو ادب کے فروغ کے لیے گرانقدر خدمات پر روشنی ڈالی اور انہیں تاریخ کا اہم سرمایہ قرار دیا۔

محمد محسن، چیئرمین مانسہرہ پشتو اکیڈمی ہزارہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال علاقے کے ممتاز ادبا و شعرا کے اعزاز میں ایسے تاریخی پروگرام منعقد کیے جائیں گے تاکہ پشتو ادب کو مزید فروغ ملے اور ہزارہ کے شعرا و ادبا کو ملکی سطح پر اجاگر کیا جا سکے۔ انہوں نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اقدام کو ادب اور ثقافت کے لیے خوش آئند قرار دیا۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں