لساں ٹھکرال
تصیلات کے مطابق گلی لساں ٹھکرال کے رہائشی عدنان ولد تاج محمد نامی شخص نے پولیس کو رپورٹ کرائ کہ میرے بھائ محمد رضوان جو کہ لساں ٹھکرال بازار خریداری کے لئیےگیا جو کہ گھر واپس نہیں آیا۔اسی دوران دن 3 بجے ملک روشن نے کال کرکے بتایا کہ تمہارے بھائ کو ہم نے بازار سے پکڑا ہے اور اسے ابھی ملک ممتاز کے حجرے میں باندھا ہوا ہے۔اسی دوران شاہ حسین ولد واجب حسین شاہ نے بتایا کہ تمہارے بھائ رضوان کو ملک سالار ولد ملک انویز ، کاشف ولد عجب ، ملک وقاص ولد شفیق اور ملک حاجی تمہارے بھائ کو لساں بازار سے پکڑ کرلےگئے ہیں اور ملک ممتاز کے حجرہ میں لے گئے ہیں اور مارکٹائ کررہے ہیں۔
اطلاع کے بعد میں ملک ممتاز کے حجرے میں پہنچا تو دیکھا کہ میرےبھائ کو رسیوں سے باندھا ہوا ہے اور مذکورہ بالا اشخاص کے ساتھ 5/6 نامعلوم اشخاص اس پر تشدد کررہے ہیں۔
واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے ایس پی سٹی ریشم جہانگیر کو احکامات جاری کئیے۔احکامات پر عملدرآمد کے لئیے ایس ایچ او تھانہ صدر عامر حسین کا ٹاسک سونپا گیا جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے واقع میں نامزد 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ 1 ملزم کی گرفتاری کے لئیے کوشش جاری ہے۔ملزمان کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ علت نمبر 500 زیر دفعات 365/342/354/506/355/34PPCکے درج کرکے ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔