Skip to content

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی ہدایت پر تعلیمی نظام میں اصلاحا

شیئر

شیئر

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی ہدایت پر تعلیمی نظام میں اصلاحات۔ صوبے کے سمر اور ونٹر زونز میں تعلیمی سال کو Spring اور Fall Semester میں تقسیم کرنے کا فیصلہ۔ ابتدائی طور پر اس سسٹم کا اطلاق نرسری سے جماعت ہشتم تک کی کلاسسز پر ہوگا۔

⁠ونٹر اور سمر زونز کے لئے الگ الگ تعلیمی سال ان علاقوں کی موسمی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ ⁠مختلف زونز کے لئے الگ الگ تعلیمی سال مقرر کرنے سے طلبہ کو غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور فنی تربیت حاصل کرنے کے بھر پور مواقع میسر آئیں گے۔ الگ الگ تعلیمی سال کے نفاذ سے سرکاری وسائل کے بہتر اور موثر استعمال کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

سمر زون میں تعلیمی سال کا آغاز یکم ستمبر سے ہوگا۔ سمر زون میں Fall Semester یکم ستمبر سے 31 دسمبر تک ہوگا اور Spring Semester سولہ جنوری سے 31 مئی تک ہوگا۔

⁠ونٹر زون میں تعلیمی سال کا آغاز یکم مارچ سے ہوگا۔ ونٹر زون میں Spring Semester یکم مارچ سے 30 جون تک ہوگا۔ اور Fall Semester یکم اگست سے 22 دسمبر تک ہوگا۔

ہر سمسٹر کے الگ الگ امتحانات ہونگے اور حتمی نتائج کی تیاری میں دونوں سمسٹر کے امتحانات کو برابر کا اہمیت دی جائے گی۔ نئے سسٹم کے تحت بچوں پر کتابوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے دونوں سمسٹرز کے لئے درسی کتب کو بھی دو حصوں میں چھاپنے کی تجویز ہے۔

⁠سمر اور ونٹر زونز میں چھٹیوں کا شیڈول معمولی ردوبدل کے ساتھ بدستور وہی رہے گا۔ تاہم ان چھٹیوں کو دونوں زونز میں مؤثر داخلہ مہم، مفت کتابوں کی تقسیم اور ترسیل، اساتذہ کرام کی تربیت، طلبہ کیلئے سمر و ونٹر کیمپس اور طلبہ کی فنی تربیتی پروگرامز وغیرہ کیلئے استعمال میں لایا جائیگا۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں