Skip to content

مانسہرہ: زمین کے تنازعے پر قتل کیس کے 5 ملزمان گرفتار، ایک کی تلاش جاری

شیئر

شیئر

مورخہ 18 اگست 2025 کو لنک روڈ چھانجہ پر زمین کے تنازعے پر دو فریقین کے مابین جھگڑا ہوا جس میں 2 بھائ عتیق الرحمن اور شعیب زخمی ہوئے۔شعیب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگیا تھا جبکہ ملزمان وقوعہ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے تھے۔

اس اہم کیس کی تحقیقات اور گرفتاری کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے فوری طور پر ایس پی سٹی ریشم جہانگیر اور ایس ایچ او تھانہ صدر عامر حسین کو خصوصی ٹاسک سونپا۔ پولیس ٹیموں نے شب و روز محنت کرتے ہوئے ملزمان کے تعاقب میں مختلف اضلاع اور صوبوں تک نفری روانہ کی، جدید تفتیشی طریقہ کار اور خفیہ ذرائع کے استعمال سے ملزمان کی نشاندہی کی گئی۔

آخرکار ایس ایچ او تھانہ صدر عامر حسین اور انوسٹی گیشن آفیسر انور تنولی اور دیگر ٹیم نے بہترین حکمتِ عملی اور مربوط منصوبہ بندی کے تحت ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا۔گرفتار کئیے گئے ملزمان میں مشتاق ولد سرور ، وسیم ولد اشرف ، سلیم ولد سرور ، عنیز ولد سلیم اور حارث ولد مشتاق سکنان چھانجہ شامل ہیں۔جبکہ ایک مفرور ملزم حزیفہ ولد سلیم کی گرفتاری کے لئیے چھاپے جاری ہیں۔

ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے کہا کہ:
“مانسہرہ پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ سنگین جرائم میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے جرائم پیشہ افراد کو ہر صورت قانون کے مطابق سخت انجام تک پہنچایا جائے گا۔”

ڈی پی او مانسہرہ نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایچ او تھانہ صدر اور پوری پولیس ٹیم کو شاندار کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں