ابیٹ آباد
السلام علیکم
محترم جناب نزیر احمد عباسی صاحب ،
سیکریٹری ریوینیو
اور وزیر اعلی خیبر پختونخواہ
جناب عالی!
عرض یہ ہے کہ سروس ڈیلیوری سنٹر میں بجلی کا نظام انتہائی فرسودہ ہے۔ سولر سسٹم اکثر کام نہیں کرتا اور بارش کے موسم میں تو زیرو ہو جاتا ہے۔ ہم گزشتہ ایک ہفتے سے آرہے ہیں مگر پورا دن خواری کے بعد شام کو واپس چلے جاتے ہیں۔ عملہ کام کرنا چاہتا ہے مگر صاحب بہادر ڈپٹی ڈائریکٹر صاحب نے ہری پور جانا ہوتا ہے لہزا وہ کل بھی مین سرور بند کر کے ہری پور تشریف لے گئے ۔ آپ کیمرے چیک کر لیں کہ عوام کا طرح خوار ہو رہی ہوتی ہے۔
جناب عالی۔
1۔ عملے کو انتقالات اور فردات کا روزانہ کا ٹارگٹ دیں جس کو پورا کر کے عملہ چھٹی کرے۔
2۔ جن موضع جات خاص طور پر جھنگی ، میر پور وغیرہ میں کھاتہ جات کے کمپیوٹر میں مسائل ہیں ان کو فی الحال مینول فرد برائے رجسٹری جاری کرنے کا آرڈر کیا جائے تا کہ زمیندار خوار نہ ہوں اور مشتریان کو بھی سہولت ملے۔ جو رجسٹری مینیول فرد سے ہو اس کو کمپیوٹر میں درج کر لیا جائے اس طرح ریکارڈ اپڈیٹ ہوتا جائے گا۔
عوام الناس پر رحم فرمایا جائے تا کہ کاروبار بھی چلے اور لوگوں پر سختیاں ختم ہوں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر کوئی لوکل بندہ لگا دیں جس میں اتنی رحمدلی ہو کہ اپنی امدن حلال کر کے کھائے۔
منجانب
دعا گو۔
اہلیان ایبٹ آباد