ایبٹ آباد
ایبٹ آباد نادرا سٹاف ایبٹ آباد نے جعلی شناختی کارڈ بنانے والے گروہ کا سراغ لگاتے ہوئے امتیاز نامی شخص اور مسماۃ تسلیم بی بی زوجہ صدیق، جواد ولد صدیق ساکنان تھریاٹی باغ حال گرگاہ بلال ٹاؤن نے ایک افغانی باشندہ اسمی سجاد احمد کو نادرا آفس میں اپنا بیٹا ظاہر کر تے ہوئے اس کا جعلی شناختی کارڈ بنانے کے لیے ان کے خاندان کے ساتھ نادرا آفس ایبٹ آباد سے رجسٹریشن پراسز کی کوشش کی اور نادرا کے جدید سسٹم نے مشکوک افغانی کی نشاندہی کر لی جس پر نادرا آفیسر نے اس گروہ کا سراغ لگاتے ہوئے پولیس. طلب کی اور پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو موقع گرفتار کر کے ہر چار مذکوران ملزمان کے خلاف مقدمہ علت نمبر 827 مورخہ 20.8.25 جرم PPC 419.468 فارنر ایکٹ تھانہ کینٹ درج رجسٹر ہو کر تفتیش شروع کی گئی ہے اور ملوث چوتھے ملزم کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کر دی ہے۔زرائع کے مطابق کچھ نوسر باز سادہ لوح افراد کو لالچ دیکر افغان شہریوں کو ان کی اولاد ظاہرکرکے نادرا میں رجسٹرڈ کروانے کی مذموم دھندے میں ملوث ہیں ۔