بٹگرام
خفیہ اطلاع ملنے پر ضلعی پولیس سربراہ کی ہدایت پر شملئ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے عین مقتولہ کو دفنانے سے قبل پہنچ کر متوفیہ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بٹگرام منتقل کیا*
شملائ کے دور افتادہ گاؤں ولاڑ گٹ میں مسماۃ (ز) کی پر اسرار موت کو خودکشی کا رنگ دے کر دفنانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔ مقتولہ ( جو کہ ۳ معصوم بچوں کی ماں تھی) کی والدہ کی مدعیت میں شملائ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔
مرکزی ملزم خاوند نعیم ولد ہارون کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہے ۔
پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتولہ کو بے رحمانہ تشدد کے بعد قتل کیا گیا ۔
مزید تفتیش جاری ہے ۔ انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔