مانسہرہ
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود ریڑھ بیلہ میں گزشتہ شب شادی کی خوشی میں منعقدہ ایک نجی تقریب کے دوران دو فریقین کے مابین معمولی تلخ کلامی جھگڑے میں بدل گئی، جس پر ملزم قاسم ولد غالب سکنہ ریڑھ نے باارادہ قتل احسن اور سفیر پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں احسن ولد غلام مرتضیٰ سکنہ دارہ مانسہرہ موقع پر ہی جانبحق ہو گیا جبکہ سفیر ولد تاج محمد سکنہ دارہ مانسہرہ شدید زخمی ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طورپر موقع پر پہنچی، زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا، اور ملزم کی گرفتاری کے لیے فوری کارروائی عمل میں لائی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم قاسم کو گرفتار کر لیا جبکہ پولیس کے جانب سے واقعے میں مزید تفتیش جاری ہے۔