تھانہ سٹی کی حدود دیبگراں کے رہائشی 14/15 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی ، مقدمہ درج کرکے 4 نامزد ملزمان میں سے 3 کو گرفتار کرلیا گیا۔1کی تلاش جاری

تفصیلات کے مطابق وقاص احمد نامی شخص نے اپنے 14/15سالہ بھانجے کے ہمراہ رپورٹ کرائ کہ میرا بھانجا مدرسہ میں حفظ قرآن کی تعلیم حاصل کر رہا ہے۔مجھے بتایا کہ میں 14/7/2025 کو دن 12:30 بجے مدرسے سے گھر آرہا تھا کہ جب گھر کے قریب پہنچا تو حمزہ ولد خان محمد ، موسی خان ولد خان افسر نے مجھے کہا کہ آو بیدڑہ بازار سے کاپیاں لے کر آتے ہیں۔جب ہم 12:45 پر گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول پہنچے توآگے قاری فیصل ولد چن زیب اور شعیب ولد شفیق پہلے سے موجود تھے۔حمزہ نے مجھے پستول دکھایا اور مجھے زبردستی جنگل میں لے گئے جہاں چاروں نے میرے ساتھ بدفعلی کی اور میری ویڈیو بنائ۔
پولیس نے رپورٹ پر تھانہ سٹی میں مقدمہ علت نمبر 734 مورخہ 27/7/2025 کو زیر دفعہ 376/34ppc درج رجسٹر کیا اور فوری طور پر کاروائ کرتے ہوئے 4 نامزد ملزمان میں سے 3 ملزمان حمزہ ، قاری فیصل اور شعیب کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔جںکہ آخری ملزم کی گرفتاری کے لئیے کوششیں جاری ہیں۔