اسلام آباد
وفاقی حکومت کی ہدایات پر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا ملک بھر میں آپریشن آج سے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اشیائے خورونوش اور روزمرہ ضروریات کی خرید و فروخت کا عمل معطل ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، تمام یوٹیلیٹی اسٹورز سے اشیاء کو ویئر ہاؤسز میں منتقل کیا جا چکا ہے، اور یکم اگست سے اسٹورز پر کسی قسم کی تجارتی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی۔
ادارے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ای آر پی (ERP) سسٹم بھی آج سے مکمل طور پر غیر فعال کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی خبردار کیا گیا ہے کہ 31 جولائی کے بعد اس سسٹم کے ذریعے کسی بھی قسم کی خرید و فروخت کی کوشش پر سخت کارروائی کی جائے گی۔