Skip to content

شعبہ علومِ سیاسیات و بین الاقوامی تعلقات، مانسہرہ چیمبر آف کامرس، اور پیس ایجوکیشن نیٹ ورک کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

شیئر

شیئر

مانسہرہ

شعبہ علومِ سیاسیات و بین الاقوامی تعلقات، مانسہرہ چیمبر آف کامرس، اور پیس ایجوکیشن نیٹ ورک کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

آج مانسہرہ چیمبر آف کامرس کے مرکزی دفتر میں شعبہ علومِ سیاسیات و بین الاقوامی تعلقات، مانسہرہ چیمبر آف کامرس، اور پیس ایجوکیشن نیٹ ورک کے مابین ایک اہم مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں چیئرمین شعبہ، ڈاکٹر عادل خان، صدر مانسہرہ چیمبر آف کامرس، ممتاز شاہ، اور پیس ایجوکیشن نیٹ ورک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے شرکت کی اور معاہدے پر دستخط کیے۔

اس معاہدے کا بنیادی مقصد شعبہ کے طلبہ و طالبات کے لیے انٹرن شپس کے مواقع فراہم کرنا اور ان کی پیشہ ورانہ تربیت کو یقینی بنانا ہے۔ معاہدے کے تحت آنے والے تین برسوں کے دوران مانسہرہ چیمبر آف کامرس، شعبہ کے ساتھ اشتراک میں مختلف تربیتی پروگرامز اور ورکشاپس کا انعقاد کرے گا تاکہ طلبہ کی صلاحیتوں کو بہتر بنایا جا سکے اور وہ معاشی خودمختاری کی جانب عملی قدم اٹھا سکیں۔

یہ اقدام نوجوانوں کو معاشرے کا فعال اور خود کفیل فرد بنانے کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء نے تعلیمی و پیشہ ورانہ میدان میں باہمی تعاون کے تسلسل کے عزم کا اظہار کیا۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں