Skip to content

آہ حبیب الرحمان تنولی!

شیئر

شیئر

اِنَّا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
دل افسردہ ہے، الفاظ ساتھ چھوڑ رہے ہیں، اور جذبات بے قابو ہیں🥺
25 جولائی 2025، بروز جمعہ، تناول کا روشن ستارہ، عظیم خدمت گزار، اور ایک باوقار شخصیت الحاج حبیب الرحمٰن تنولی ایڈووکیٹ(سابق صوبائی وزیر، سابق وزیرِ بلدیات، سابق وزیرِ مال، سابق وزیرِ زکٰوة و عشر) اس جہان فانی سے کوچ کر گئے 😢
ان کی وفات ایک فرد کا جانا نہیں، ایک عہد، ایک کردار، اور ایک تاریخ کا بند ہونا ہے۔
زیرک مزاج، حسنِ اخلاق کا پیکر، فہم و فراست کا حامل، سرزمینِ تناول کا جگمگاتا ستارہ وہ نہ صرف لوگوں کے دلوں میں بستے تھے بلکہ عمل، اخلاص، اور سادگی کے نشان تھے
تناول کی ترقی، تعلیم، صحت، اور شناخت اُن کی سوچ کے اہم ستون تھے۔
انہوں نے بے شمار اسکولز اور کالجز بنوائے، جہاں آج ہزاروں طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ خاص طور پر لڑکیوں کے لیے الگ تعلیمی ادارے، اسکولز اور ڈگری کالجز بنوائے، تاکہ ہر بیٹی پڑھ سکے، اور اپنے مستقبل کو خود سنوار سکے۔ حاجی صاحب نے تناول کے مختلف علاقوں میں میڈیکل ڈسپنسریاں قائم کیں، تاکہ ہر شخص کو بنیادی علاج میسر آ سکے۔یہ خدمت ان کی عوامی محبت اور دردِ دل کا عملی ثبوت ہے۔
انہوں نے "مارشلز آف تناول” اور "جاکتا تناول” جیسی کتابیں تصنیف کیں،
جو صرف الفاظ نہیں بلکہ تناول کے ماضی، فخر، ثقافت، اور شناخت کا زندہ حوالہ ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ سادگی، دیانتداری، اور خدمت کو اپنی شناخت بنائے رکھا۔ان کا اندازِ سیاست، ایک مثال اور میراث ہے۔
آج تناول سوگ میں ہے۔ہر گاؤں، ہر بستی، ہر دل اُن کی یاد میں بوجھل ہے۔ایسا انسان صدیوں میں پیدا ہوتا ہے، اور ہمیشہ دلوں میں زندہ رہتا ہے۔
یا اللہ اس عظیم شخصیت کی مغفرت فرما🥺ان کی قبر کو نور سے بھر دے،انہیں جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرما، اور ان کے خاندان اور چاہنے والوں کو صبر عطا فرما۔
آمین یا رب العالمین🤲
محب تناول
ہاجرہ سعید
شعبہ سیاسیات ، ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ
گاؤں پھلڑہ ،لور تناول

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں