Skip to content

بھونجہ، کاغان ویلی میں افسوسناک حادثہ – ایس ایچ او سید تصویر حسین شاہ کی قیادت میں ریسکیو آپریشن مکمل

شیئر

شیئر

کاغان ویلی

آج بھونجہ کے مقام پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ پارس کے ایس ایچ او سید تصویر حسین شاہ اپنی پوری نفری کے ہمراہ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے اور تمام ریسکیو آپریشن ذاتی نگرانی میں کروایا۔
ایس ایچ او سید تصویر حسین شاہ نے نہ صرف خود زخمیوں کو دریا سے نکال کر سڑک تک پہنچایا بلکہ اپنی نگرانی میں تینوں زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بالاکوٹ منتقل کروایا۔ زخمیوں میں شامل افراد کی شناخت درج ذیل ہے:
محمد ندیم ولد نامعلوم، ساکنہ گوجرانوالہ (ڈرائیور)
شان ولد محمد یوسف، ساکنہ گوجرانوالہ
محمد شعیب ولد سیف اللہ وڑائچ، ساکنہ گوجرانوالہ
جبکہ ایک سیاح حسنین شاہ ولد نامعلوم حادثے کے بعد دریا میں بہہ گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔
حادثے کی شکار گاڑی ADK 692 (ہنڈا سٹی، سفید رنگ) کو بھی سی جی جی سی کے تعاون سے کرین کے ذریعے دریا سے نکال کر سڑک پر منتقل کروایا۔
اندھیرا چھا جانے کی وجہ سے دریا میں بہہ جانے والے سیاح کی تلاش کا عمل شام کے لیے روک دیا گیا تھا جو آج دوبارہ شروع کیا جائے گا۔
یہ حادثہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں