Tracking # 121011346663
پیر کے دن کراچی سے راولپنڈی M&P کورئیر کمپنی کی اوور نائٹ سروس کے تحت پارسل بھیجا گیا۔ لیکن آج اتوار ہے اور نہ پارسل کا کچھ پتہ ہے، نہ ہی ان کے وعدوں کا۔
سیلز پرسن سے لے کر سوشل میڈیا ٹیم تک — سب صرف جھوٹ پر جھوٹ بولتے رہے۔
کہا گیا:
"کل ان شاء اللہ ڈیلیور ہو جائے گا”
"آج کنفرم ہو جائے گا”
"آج پہنچ جائے گا”
مگر ہر دن صرف فریب ملا۔
ہمیں یقین دہانی کروا کر ہمارے کسٹمرز کے سامنے ذلیل کروا دیا جاتا ہے۔ نہ سروس میں سچائی ہے، نہ وقت کی پابندی، نہ کسی کو شرمندگی۔
یہ ہے ان کی اوور نائٹ سروس کا اصل چہرہ!
ہم جیسے چھوٹے کاروباری افراد کا اعتماد، وقت اور ساکھ سب کچھ داؤ پر لگا دیتے ہیں یہ لوگ!
گزشتہ ماہ لیپرڈ کی سیم صورت حال رہی
4-5 پارسل 14-15 دن بعد ڈلیور ہوے
بندہ جائے تو کہاں جائے
محمد زبیر