Skip to content

زکوٰۃ فاؤنڈیشن آف امریکہ کا بٹل میں یتیم بچوں کے لیے فلاحی پروگرام

شیئر

شیئر

زکوۃ فاؤنڈیشن اف امریکہ نے آج بروز ہفتہ یونین کونسل بٹل کے مختلف علاقوں کے رجسٹرڈ 100 یتیم بچوں کا مہر میرج ہال بجنہ میں ہائی جین کٹ اور ونٹر یونیفارم ڈسٹریبیوشن پروگرام کا انعقاد کیا۔

پروگرام کے مہمان خصوصی وفاقی مذہبی امور سردار محمد یوسف صاحب تھے، زکات فاؤنڈیشن آف امریکہ پاکستان کے کنٹری ہیڈ ڈاکٹر فضل الرحمان صاحب، میاں ماجد صاحب اور میم شازی ناز نے شرکت کی اس کے علاوہ ممبر صوبائی اسمبلی سردار شاہجہان یوسف، تحصیل چیرمین سردار شاہ خان، سید جنید علی شاہ صدر پاکستان مسلم لیگ ن مانسہرہ، سردار سید غلام سابق ناظم ضلع مانسہرہ، سردار لیاقت کسانہ ڈپٹی مئیر تحصیل بالاکوٹ، محمد معروف خان ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مانسہرہ، سردار غلام مصطفیٰ، محمد قیوم چیرمین ویلج کونسل کھن شکورہ، ساجد چیرمین ویلج کونسل اہل، محمد افضل چیرمین ویلج کونسل جالگلی، محمد سعید نائب چیرمین ویلج کونسل بٹل، محمد فاروق چیرمین ویلج کونسل ستھانگلی، صادق رشیدی سابق ممبر ضلع کونسل مانسہرہ ، سردار عبدالقدیر سابق ممبر ضلع کونسل بٹل، محمد طارق نائب چیرمین زکات کمیٹی کھن شکورہ، چوہدری نزیر اکبر نرسنگ کالج، نے پروگرام میں شرکت کی

بچوں میں مکمل ہائی جین کٹ اور سردیوں کا مکمل یونیفارم اور سکول شوز تقسیم کئے گئے
یونین کونسل بٹل کے مضافاتی علاقوں کھن، شکورہ، بانڈہ، جالگلی، جگوڑی، اور بٹل کے مضافاتی علاقوں کے بچے اس پروگرام میں رجسٹر ہیں بچوں اور انکی فیملی کو ان کے مقامی علاقوں سے ٹرانسپورٹ مہیا کر کہ بجنہ میرج ہال لایا گیا، آخر میں کھانا کھلا کر انکو اپنے اپنے آبائی علاقوں میں پہنچایا گیا۔

۔اس سرگرمی کا مقصد بچوں کے اندر صفائی کی اہمیت اجاگر کرنا تھا اور بچے صفائی نصف ایمان ہے پر عمل کریں

زکوات فاؤنڈیشن آف امریکہ اپنے ڈونرز کے ساتھ مل کر ان بچوں کے مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کوشاں رہے گی

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں