Skip to content

ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، گرج چمک اور موسلادھار بارش کی پیشگوئی، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ — محکمہ موسمیات

شیئر

شیئر

اسلام آباد

محکمہ موسمیات نے 17 جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

بارش کا امکان کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان کے کئی علاقوں میں ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

اسلام آباد، مری، گلیات، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، نوشہرہ، پشاور، بونیر، دیر اور چترال میں بارش ہونے کا امکان ہے۔

سوات، شانگلہ، مردان، صوابی، کوئٹہ، زیارت، سبی، بارکھان، کوہلو، موسیٰ خیل، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، ژوب، خضدار اور لسبیلہ میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی موجود ہے۔

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 13 سے 17 جولائی کے دوران آندھی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جب کہ پنجاب کے کئی اضلاع میں آندھی اور بارش متوقع ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں