ایبٹ آباد
حبیب اللہ کالونی میں گھریلو ملازمہ تیرہ سالہ بچی ریپ کے بعد قتل،مانسہرہ کے نامی گرامی خاندان سے تعلق رکھنے والا ملزم بیوی سمیت گرفتار،میڈیکل رپورٹ میں قتل سے پہلے مسلسل جنسی زیادتی کی تصدیق،مقتولہ کی والدہ کو طلاق ہو گئی تھی اور بچی گھر میں حارث لطیف کے گھر میں بطور گھریلو ملازم کام کر رہی تھی۔
تھانہ میرپور پولیس کے مطابق پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرکے کاروائی کرتے ہوئے ، 13 سالہ بچی کو تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
سمندر کھٹہ نگری بالا کے رہائشی رضوان کی مدعیت میں درج رپورٹ کے مطابق اسکی 13 سالہ بیٹی اقرا جو پچھلے کچھ عرصہ سے حبیب اللہ کالونی سٹریٹ نمبر 9 میں ملزم حارث لطیف ولد شاہد لطیف کے گھر ملازمہ کے طور پر کام کر رہی تھی ، جسے گزشتہ رات ملزم نے تشدد کر کے قتل کر دیا جبکہ ملزم 13 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بھی بناتا رہا جس پر بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے میرپور پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے زیر دفعہ 302/376 پی پی سی 53 سی پی اے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ۔زرائع کے مطابق مارٹم کرنے والے ڈاکٹرز نے میڈیا کے سامنے مقتولہ بچی پر قتل سے پہلے مسلسل ریپ اور جسمانی تشدد کی تصدیق کی ہے۔۔