مانسہرہ
میں نادرا آفس مانسہرہ میں اپنے بچوں کا فارم ب بنانے کے لیے آیا میرے بچوں کی تعداد سات ہے مجھے نادرا نے ساتھ فارم C جمع کروانے کو کہا جو 50 روپے کے سٹامپ پیپر پر جمع کرنا پڑتا ہے میں نادرا کے گیٹ کے سامنے تنولی سٹامپ پیپر والے کے پاس گیا اور انہوں نے سو روپے کے سٹامپ کے جو عدالت میں عمومی طور پر تصدیق سمیت دو سو کا مل جاتا ہے اس کے آٹھ سو روپے لے لیے ۔میری چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا،کمشنر ہزارہ،ڈپٹی کمشنر مانسہرہ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مانسہرہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر صارفین مانسہرہ سے گزارش ہے کہ اس کھلی لوٹ مار اور کرپشن کا نوٹس لیا جائے اور حکومت کے مقرر کردہ نرخ کا تمام اسٹامپ فروشوں کو پابند بنایا جائے اور صارفین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے ۔۔۔
ایک شہری۔