اسلام آباد
اکاؤنٹس اور فنڈز محفوظ رہیں گے: بائیومیٹرک تصدیق کا مقصد سکیورٹی کو بہتر بنانا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کی ہدایات کے مطابق یکم جولائی 2025 سے ایزی پیسہ کے مجاز ریٹیل ایجنٹس کے ذریعے کی جانے والی تمام Cash Deposit اور Cash Withdrawal کی ٹرانزیکشنز کے لیے بائیومیٹرک تصدیق لازمی ہوگی۔ تاہم سوشل میڈیا پر ا س حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلائی جاری ہیں۔ تصدیق عمل سے کسی صارف کا اکاؤنٹ بلاک نہیں ہوگا اور صارفین اپنی آن لائن ٹرانزیکشنز حسب معمول کرسکیں گے۔ صرف نقد لین دین کے لیے بائیومیٹرک تصدیق کی ضرورت ہوگی۔ ہمارے ریٹیل ایجنٹس تصدیقی عمل کو آسان اور سہل بنانے کے لیے صارفین سے مکمل تعاون کریں گے۔
یہ اقدام نہ صرف صارفین کے مالیاتی ڈیٹا کو مزید محفوظ بنائے گا بلکہ شناخت کی چوری اور مالی دھوکہ دہی جیسے جرائم کی روک تھام میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ اس ا قدام سے ڈیجیٹل بینکاری کے نظام میں اعتماد اور شفافیت کو فروغ ملے گا۔