Skip to content

مانسہرہ پولیس اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے مابین ایم او یو

شیئر

شیئر

مانسہرہ پولیس اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے مابین ایم او یو، شہداء مانسہرہ پولیس کی فیملیز کو ماہانہ مفت آٹا فراہم کیا جائے گا

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ ذوالفقار حمید کے وژن اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ناصر محمود ستی کی خصوصی ہدایات پر ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی زیر نگرانی پولیس شہداء، حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں اور فیملیز کی فلاح و بہبود کے لیے انقلابی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر آج ڈسٹرکٹ پولیس مانسہرہ اور فلور ملز ایسوسی ایشن مانسہرہ کے مابین ایک اہم مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط کیے گئے، جس کے تحت مانسہرہ پولیس کے شہداء کی فیملیز کو ہر ماہ مفت آٹا فراہم کیا جائے گا۔

اس مفاہمتی یادداشت پر باقاعدہ دستخط ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈاپور اور صدر فلور ملز ایسوسی ایشن مانسہرہ بشیر اعوان نے کیے۔ اس موقع پر خاور عباسی، فوکل پرسن فلور ملز ایسوسی ایشن بھی موجود تھے۔

معاہدے کے تحت شہداء کی فیملیز کے لیے باقاعدہ راشن کارڈ جاری کیے جائیں گے، جن کی بنیاد پر وہ مخصوص مقامات سے ہر ماہ باعزت طریقے سے اپنا راشن (آٹا) وصول کر سکیں گے۔

ڈی پی او مانسہرہ نے اس اقدام کو شہداء کی فیملیز کے لیے ایک عملی خراجِ عقیدت قرار دیتے ہوئے فلور ملز ایسوسی ایشن، بالخصوص صدر بشیر اعوان اور خاور عباسی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس فورس کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اور ایسے اقدامات معاشرتی سطح پر شہداء کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کی بہترین مثال ہیں۔

صدر فلور ملز ایسوسی ایشن بشیر اعوان نے اس موقع پر کہا کہ مانسہرہ پولیس کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، اور یہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ان کے اہلِ خانہ کی فلاح و بہبود میں اپنا کردار ادا کریں۔

آئی جی خیبرپختونخواہ ذوالفقار حمید کے وژن کے مطابق مانسہرہ پولیس اس سے قبل بھی مختلف شعبہ جات جیسے کہ اسکولز، میڈیکل اسٹورز، اسپتال، لا فرمز اور دیگر اداروں کے ساتھ پولیس ملازمین اور انکی فیملیز کے لیے مفاہمتی معاہدے کر چکی ہے۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کے ساتھ ہونے والا یہ معاہدہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، اور پولیس ویلفیئر کے یہ اقدامات آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں