Skip to content

پشاور ہائی کورٹ نے نیب کو اعظم سواتی کی گرفتاری سے روک دیا

شیئر

شیئر

پشاور ہائی کورٹ نے نیب کو اعظم سواتی کی گرفتاری سے روک دیا .اعظم سواتی انکوائری جوائن کریں، نیب گرفتار نہیں کرے گی۔سولہ آئندہ سماعت تک نیب گرفتار نہ کرے۔عدالت کا حکم

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں اعظم سواتی کی نیب نوٹس کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے کی۔

وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار کونیب نےنوٹس جاری کرکے23 جون کوطلب کیاتھا، درخواست گزار کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں، نیب نے نوٹس جاری کیالیکن یہ نہیں بتایاآپ اس کیس میں گواہ ہیں یا کیا ہیں۔وکیل نے کہا کہ بالکل انکوائری جوائن کریں گے ، نیب درخواست گزار کے خلاف کوئی ایکشن نہ لیں، جس پر قائم مقام ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب محمد علی کا کہنا تھا کہ ہم اس معاملے میں جواب جمع کرائیں گے۔

عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت تک نیب درخواست گزار کو گرفتار نہ کرے اور سماعت 16 جولائی تک ملتوی کردی۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں